لاہور: (دنیا نیوز) سابق صدر و پاکستانی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری رواں ہفتے لاہور پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے لاہور میں قیام کے دوران پنجاب اور لاہور تنظیم کے غیر فعال اور خالی پارٹی عہدوں پر مشاورت کی جائے گی۔
آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی حکمت عملی طے کی جائیگی، پارٹی کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے مطابق پنجاب میں مضبوط امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری پنجاب میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، سابق صدر کے لاہور میں قیام کے دوران مختلف سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین پنجاب میں پارٹی کی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔