اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو اپنے سیکرٹری کی خدمات واپس کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔
ایوانِ صدر نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام خط میں کہا ہے کہ کل کے واضح بیان کے پیش نظر ایوان صدر نے صدر مملکت کے سیکرٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں، ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 21, 2023
ایوانِ صدر نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 22 ویں گریڈ کی افسر حمیرا احمد کو صدر مملکت کی سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا جائے۔