محسن نقوی کا میوہسپتال میں زیر تعمیر کیفے ٹیریا کا دورہ، تعمیراتی کام کا معائنہ کیا

محسن نقوی کا میوہسپتال میں زیر تعمیر کیفے ٹیریا کا دورہ، تعمیراتی کام کا معائنہ کیا

محسن نقوی کو دورہ کے دوران سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے نئے کیفے ٹیریا کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت بارے بریفنگ دی، نگران وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر نئے کیفے ٹیریا کے مختلف حصے دیکھے۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا نئے کیفے ٹیریا کو جلد مکمل اور جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے، محسن نقوی نے کیفے ٹیریا میں سہولتوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہدایات دیں۔