سندھ کی حکمران پارٹی نے ظالم وڈیروں کا سہارا لیکر صوبے کو جنگل بنا دیا، سراج الحق

سندھ کی حکمران پارٹی نے ظالم وڈیروں کا سہارا لیکر صوبے کو جنگل بنا دیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی نے کہا سندھ پر سالہا سال سے ڈاکو راج مسلط ہوتا رہتا ہے، عوام کو امن، انصاف اور ترقی سے محروم رکھا گیا، بچیاں تک محفوظ نہیں، پورے ملک میں آگ لگی ہے، پاکستان کو تماشا بنا دیا گیا۔

سراج الحق نے کہا عدم برداشت اور اخلاقی انحطاط میں اضافہ ہو رہا، ملک پر مسلط حکمران اشرافیہ مسائل کی براہ راست ذمہ دار ہے، جماعت اسلامی ہی ڈاکو اور ظالم راج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔