مریم نواز شریف سے سیالکوٹ کے سابق اراکین اسمبلی کی ملاقات

Published On 29 August,2023 06:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے سیالکوٹ سے سابق اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں ارشد جاوید وڑائچ، رانا عارف ہرناح، حافظ شاہد ندیم، طارق سبحانی، نوید اشرف، ذیشان رفیق، رانا عبدالستار، چودھری اکرام، رانا شوکت، رانا افضل، گلناز شجاعت، عبدالرحمٰن شامل تھے۔

ملاقات میں پارٹی تنظیم سازی، سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، مریم نواز شریف نے سابق اراکین اسمبلی کو خواتین ونگ اور یوتھ کی یونین کونسل تک ٹیم بنانے کا ٹاسک دے دیا۔

Advertisement