کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے پنجرہ پل کی تعمیر کے آغاز پر اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تعطل کے شکار پنجرہ پُل کی تعمیر کے کام کا آغاز اہم پیش رفت اور علاقے کے عوام کے لئے بڑی خوش خبری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی ذاتی دلچسپی سے یہ ممکن ہوا، امید ہے کہ این ایچ اے اس منصوبے کو جلد مکمل کر لے گا۔
— Mir Ali Mardan Domki (@MirAliMardan) August 29, 2023