مریم نواز کا خیبر پختونخوا میں خود تنظیم سازی کرنے کا اعلان

مریم نواز کا خیبر پختونخوا میں خود تنظیم سازی کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بری کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا، مریم نواز نے صوبائی قیادت کی سخت سرزنش کی اور امیر مقام سے استفسار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج برے کیوں آئے ہیں؟۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نچلی سطح پر تنظیمی کام صحیح نہیں ہو رہا، خیبرپختونخوا میں تنظیم سازی اب خود کروں گی، یونین کونسل سطح تک تنظیم سازی خود دیکھوں گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جن رہنماؤں میں صلاحیتیں ہیں ان کو آگے لایا جائے گا۔