لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے وقت امریکی قونصل جنرل لاہور بھی موجود تھیں، ملاقات میں امریکی تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے کے پہلؤں پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سفیر کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، پولیس کی کامیابیوں و قربانیوں کو سراہا
اس موقع پر ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں انسانی حقوق کے تحفظ، اقلیتیوں کو بنیادی مذہبی آزادی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی تعاون اور دیگر شعبوں میں تعلق بڑھانا چاہتے ہیں۔