سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

Published On 09 September,2023 02:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نجی دورہ مکمل کر کے دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے، وہ کچھ دنوں سے نجی دورے پر دبئی میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی 60 دن میں بھی الیکشن کیلئے تیار تھی، 90 روز میں بھی: بلاول بھٹو

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ہمراہ ڈاکٹرعاصم حسین بھی دبئی سے کراچی پہنچے ہیں۔