نامزد چیف جسٹس نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کوعشائیے کی دعوت دیدی

نامزد چیف جسٹس نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کوعشائیے کی دعوت دیدی

ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ کی جانب سے عشائیے کی دعوت 17ستمبر کیلئے دی گئی ہے، فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ کی جانب سے باضابطہ دعوت نامے ججز کو موصول ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو بھی عشائیے میں مدعو کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے اور جسٹس فائز عیسی 17 ستمبر کو حلف اٹھائیں گے۔