پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی سے متعلق جوڈیشل کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری ہو گیا۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا، جس میں پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔
.jpg)
اجلاس میں جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض اور جسٹس صلاح الدین کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی، جسٹس صادق علی، جسٹس مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چار ایڈیشنل ججز کو چھ ماہ کی توسیع دے دی گئی، جسٹس فرح جمشید،جسٹس انعام اللہ،جسٹس اورنگزیب اور جسٹس صبعت اللہ کو چھ ماہ کی توسیع ملی۔