ڈسٹرکٹ کورٹس میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے: چیف جسٹس پاکستان

Published On 03 January,2026 09:47 pm

لاہور: (محمد اشفاق) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹس میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس می چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ڈسٹرکٹ کورٹس میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ جہاں بجلی کی فراہمی ممکن نہ ہو وہاں سولر انرجی کے منصوبے نصب کیے جائیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت نے بھی ایسے مقامات پر سولر انرجی منصوبے لگانے کے فیصلے کی تائید کی۔

ترجمان کے مطابق چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کے ڈسٹرکٹ کورٹس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے عزم کو سراہا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات عدالتوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کے عدالتی نظام پر اعتماد کو مزید مضبوط کریں گے۔