ملک کیلئے مقبول کے بجائے درست فیصلوں پر یقین رکھتے ہیں، نگران وزیراعظم

ملک کیلئے مقبول کے بجائے درست فیصلوں پر یقین رکھتے ہیں، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ایس آئی ایف سی کے تحت معیشت کی بحالی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، گورننس کے معاملات بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، سرحدی علاقوں میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے گہری نظررکھے ہوئے ہیں۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا حکومتی اقدامات سے جلد بہتری نظرآنا شروع ہوجائے گی، سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی ولی عہد اور آرمی چیف کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا خلیجی ممالک معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، خطے کے ملکوں کے ساتھ معاشی تعلقات میں بہتری لارہے ہیں، نگران حکومت اپنے اخراجات پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے، پنشن فنڈز کے مسائل کو بھی دیکھ رہے ہیں، ہم مقبول کے بجائے ملک کیلئے درست فیصلوں پر یقین رکھتے ہیں، انتخابات کیلئے فیصلہ الیکشن کمیشن نےکرنا ہے۔