لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائداعظم کے 75 ویں یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم صدیوں میں پیدا ہونے والے کرشماتی لیڈر اور سیاسی مدبر تھے۔
پی پی پی چیئرمین نے بابائے قوم کی برسی کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قائداعظم کی سیاسی سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہے، پیپلز پارٹی نے آئین و پارلیمان کی بالادستی، شہریوں کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 11, 2023
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائداعظم کا جمہور دوست نظریہ اور جدید اسلامی فلاحی ریاست کا ویژن مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے اس موقع پر عہد کرتے ہوئے مزید کہا کہ عہد کریں کہ ہم کسی مصلحت اور سمجھوتے کے بغیر بابائے قوم کے بتائے راستے پر چلیں گے۔