نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں نشتر ہسپتال ٹو کا دورہ

Published On 11 September,2023 07:04 pm

ملتان: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں نشتر ہسپتال ٹو کا دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آوٹ ڈور شعبے کے مختلف حصے دیکھے، زیر تکمیل ایمرجنسی، ویٹنگ ایریا ، ایڈمن بلاک، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ بھی کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  فارمیسی، آپریشن تھیٹرز، سی ٹی سکین اور بیسمنٹ کا بھی وزٹ کیا، سرائے اور کیفے کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور نشتر ٹو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تعمیراتی اور دیگر امور کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نشتر ٹو کو جلد فنکشنل کیا جائے، نشتر ٹو ہسپتال ملتان اور گرد و نواح کے عوام کی اشد ضرورت ہے، نشتر ٹو کی تکمیل سے نشتر ہسپتال پر بوجھ کم ہو گا۔

صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز اور حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔