گلگت: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلتستان میں زیر التوا ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گلگت بلتستان اور دیامر کے سیاسی اکابرین کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے وزیراعظم کی گلگت بلتستان آمد پر ان کو خوش آمدید کہا، وفد نے وزیراعظم سے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال اور علاقے کے دیگر مسائل پر گفتگو کی۔
وفد نے نگران وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں مختلف ثقافتوں، زبانوں اور فرقوں سے تعلق رکھنے والے طبقات عموماً پرامن طریقے سے رہتے ہیں، گلگت بلتستان میں پولیس فورس کو مضبوط بنا کر قانون کے نفاذ میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 12, 2023
وزیراعظم نے ملک میں بین المذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک مشاورتی پلیٹ فارم تشکیل دینے کی ہدایت کر دی، انوارالحق کاکڑ نے وفد کو گلگت بلتستان کے تمام التواء کا شکار ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل میں مدد کی بھی یقین دہانی کرائی۔