لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے نے آپریشن کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی واگزار کرا لی۔
محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں ایل ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے، 24 گھنٹے میں قبضہ مافیا سے اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرالی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور سی سی پی اولاہور نے ایکشن لیتے ہوئے جوہر ٹاؤن پی آئی اے روڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف علی الصبح آپریشن کیا۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے پی آئی اے روڈ جوہرٹاؤن کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین و عام شہریوں کے پلاٹوں سے قبضہ واگزار کروایا۔
اربوں روپے مالیت کی 75 کنال سے زائد کمرشل اراضی سے قبضہ واگزار کروا لیا، ان املااک پر قبضہ مافیا نے دکانیں، نیلام گھر و دیگر مستقل تجاوزات بنا رکھی تھیں۔