نواز شریف کی واپسی بحرانوں میں گھرے پاکستان کیلئے طلوع سحر ہے: مریم نواز

Published On 14 September,2023 07:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی بحرانوں میں گھرے پاکستان کیلئے طلوع سحر ہے۔

سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی بحرانوں میں گھرے پاکستان کےلیے طلوع سحر ہے، پاکستان کا بیٹا ایک بار پھر قوم کو مشکلات سے نکالنے کےلیے آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس، پارٹی قائد کی وطن واپسی کے امور کا جائزہ

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف قوم کو مہنگائی، معاشی بدحالی سے نجات دلانے آ رہا ہے، ملک کو انتقام نہیں بلکہ اتحاد، امن، معاشی ترقی اور مہنگائی سے نجات کا ایجنڈا چاہیے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ عوام نواز شریف کو دو تہائی سے زیادہ مینڈیٹ دیں، وعدہ ہے معاشی بدحالی، مہنگائی، بیروزگاری کے اندھیرے ختم کردیں گے، نواز شریف نے عوام سے کیا ہر وعدہ ہمیشہ پورا کیا۔

Advertisement