راولپنڈی: (دنیا نیوز) کوئٹہ کےعلاقے والی تنگی میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ کےعلاقے والی تنگی میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نماز جنازہ میں کور کمانڈر بلوچستان اور دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔