کراچی: (دنیانیوز) نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 3 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
اس ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے شہری علاقوں کے مسائل پر بات چیت کی۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا، شہری علاقوں کونگراں حکومت کی بھرپورتوجہ حاصل ہے، انکےمسائل ترجیحی بنیادپرحل ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائمز، منشیات اور بے امنی کے خلاف پولیس کو واضح احکامات دیے ہیں، پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں امید ہے اچھے نتائج آئیں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کا اصل کام الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے میں مدد فراہم کرنا ہے، سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔