بلاول بھٹو کی 21 ستمبر کو سالگرہ: پیپلزپارٹی کا سندھ بھر میں تقریبات کا اعلان

بلاول بھٹو کی 21 ستمبر کو سالگرہ: پیپلزپارٹی کا سندھ بھر میں تقریبات کا اعلان

نثار کھوڑو نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریبات کے موقع پر جگہ جگہ کیک کاٹے جائیں گے، بلاول بھٹو کو جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

نثار کھوڑو نے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریبات کا سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی پی نے ملکی ترقی اور بحرانوں سے نکالنے کے لئے اہم کردار ادا کیا، بطور وزیر خارجہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔