لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور آتشزدگی کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے دونوں ملزموں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت کے مطابق دونوں اگر کسی اور مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔
عدالت کے مطابق پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر دونوں رہنماؤں کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔