علی پور چٹھہ: موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم، 2 نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی

علی پور چٹھہ: موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم، 2 نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی

13 سالہ محمد حسیب اور 14 سالہ محمد موسیٰ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ نہر لوئر چناب کے قریب تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی دوسری موٹرسائیکل سے ٹکرا گئے۔

محمد حسیب اور محمد موسیٰ موقع پر دم توڑ گئے، محمد موسیٰ 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، 2 شدید زخمیوں کو گوجرانوالہ کے ہسپتال ریفر کر دیا گیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔