اسلام آباد: (دنیا نیوز) سائفر کیس کی کل سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی یا اڈیالہ جیل راولپنڈی؟ جج نے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے وزارت قانون کو سائفر کیس کی سماعت کیلئے خط لکھا ہے۔
خط میں آئندہ سماعت سے متعلق استفسار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے کیلئے کیا کوئی سکیورٹی خدشات لاحق ہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی اہم شخصیت اور سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ان کی سکیورٹی مدنظر رکھنا ہوگی۔
خط میں جج ابو الحسنات نے مزید کہا کہ سکیورٹی خدشات نہیں تو سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔