چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے، پارٹی نشان واپس لینے کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے، پارٹی نشان واپس لینے کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن چیئرمین تحریک انصاف کو عہدے سے ہٹانے کے کیس کی ابتدائی سماعت 10 اکتوبر کو کرے گا۔

خالد محمود خان نے چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست دی تھی جبکہ محمد عون ثقلین نے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینے کی درخواست دے رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن دونوں مقدمات کی ابتدائی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کردیا ہے۔