احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

کوئٹہ کی احتساب عدالت ون میں کیسز کی سماعت جج محمد جمشید نے کی، عدالت نے ڈاکٹر حامد اچکزئی اور دلشاد کو گرفتار کر کے 16 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

دونوں کے وارنٹ گرفتاری عدالت میں عدم پیشی پر جاری کئے گئے، ڈاکٹر حامد اچکزئی پشتونخوا میپ کے مرکزی رہنما ہیں، حامد اچکزئی اور دلشاد خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں بلایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت ون کی جانب سے جاری نوٹسز پر دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔