اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگئی اب سرکاری ادارے مہنگائی کم کرائیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے، متعلقہ حکام کو قیمتوں کے کنٹرول کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کر دی ہے، تمام وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کے اقدامات کئے جائیں، اس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔