کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران بلوچستان حکومت نے بیورو کریسی کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری خزانہ زاہد سلیم ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ تعینات، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو عبدالصبور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ تعینات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ عبدالباسط کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔
سیکرٹری فشریز محمد طاہر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات، تعیناتی کے منتظر راشد رزاق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری لگا دیئے گئے، تعیناتی کے منتظر فیصل آغا سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بابر خان سیکرٹری خزانہ تعینات کردیئے گئے۔
وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری لعل جان جعفر سیکرٹری پلاننگ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر سیکرٹری سکول ایجوکیشن لگا دیئے، تعیناتی کے منتظر عمران گچکی سیکرٹری فشریز تعینات، سیکرٹری سکول ایجوکیشن رؤف بلوچ سی ایم آئی ٹی کے عارضی ممبر تعینات کر دیئے گئے۔