غیرقانونی بھرتی کیس: 5 سابق ایم پی ایز کی عبوری ضمانت میں توسیع

غیرقانونی بھرتی کیس: 5 سابق ایم پی ایز کی عبوری ضمانت میں توسیع

کیس کی سماعت سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ بابرعلی خان نے کی جس کے بعد ملزموں کی عبوری ضمانت میں 30 اکتوبرتک توسیع کر دی گئی۔

فضل شکور، خالد خان، عارف احمد زئی، فضل خان اور انور تاج عدالت میں پیش ہوئے، محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان پر مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے محکمہ تعلیم میں کلاس فور میں بھرتیوں کا الزام ہے۔