اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 30 نومبر کو ہو گی۔
بلدیاتی انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک جمع کرائے جائیں گے، 7 سے 9 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 11 نومبر تک جمع کرائی جائے گی۔
ٹریبونل 14 نومبر تک اپیل نمٹائیں گے، کاغذات نامزدگی 16 نومبر تک واپس لیے جائیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 17 نومبر کو الاٹ ہوں گے۔