سپریم کورٹ نے 16 تا 21 اکتوبر نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری کر دیں

Published On 21 October,2023 04:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے 16 تا 21 اکتوبر نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 1623 مقدمات نمٹائے، گزشتہ عدالتی ہفتے میں 359 نئے مقدمات دائر ہوئے، چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان مقدمات جلد نمٹانے کیلئے کوشاں ہیں۔

سپریم کورٹ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ زیر التواء مقدمات میں کمی لانے اور سائلین کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔