اسلام آباد: (دنیا نیوز) فوجی عدالتوں میں ٹرائل پر 9 مئی واقعہ کے 9 ملزموں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ملزموں کی جانب سے دائر کی گئی تحریری درخواستوں میں کہا گیا ملٹری کے زیرحراست ملزم سپریم کورٹ کارروائی سے بیزار پڑ گئے، زیرحراست افراد نے فوجی عدالت میں ٹرائل کی سپریم کورٹ سے استدعا کر دی، فوجی عدالتوں کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔
درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ 9 مئی واقعہ کے ملزم فوجی اتھارٹی کے زیر حراست ہیں، ملٹری اتھارٹی کا دوران حراست سلوک غیر متوقع طور پر اچھا ہے، ہمیں ملٹری اتھارٹی سے انصاف کا مکمل یقین ہے، سپریم کورٹ ہمیں مقدمہ میں فریق بنائے، سپریم کورٹ فریق بناکر ملٹری اتھارٹی کو جلد ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے۔