پشاور: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی بھرتی کے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی کے 3 سابق ایم پی ایز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
اینٹی کرپشن عدالت میں غیر قانونی بھرتی مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کے 3 سابق ایم پی ایز کی ضمانت درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت اینٹی کرپشن کورٹ جج بابر علی نے کی، عدالت نے سابق ممبران کی ضمانت درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
درخواست گزاروں کے وکیل کے مطابق درخواست گزاروں پر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اینٹی کرپشن نے بتایا سابق ایم پی اے ملک لیاقت، اعظم خان اور شفیع اللہ پرغیر قانونی بھرتی کا الزام ہے، ملزموں نے 24 کلاس فور ورکر غیر قانونی بھرتی کئے ہیں۔
اینٹی کرپشن نے مزید بتایا کہ ملی بھگت سے قومی خزانے کو ایک کروڑ 43 لاکھ روپے نقصان پہنچایا گیا۔