بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل شروع

بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل شروع

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا، مختلف ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بوتھ قائم کر دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے رہائشی افراد کا شناختی کارڈ ہی ہیلتھ کارڈ ہوگا، عوام کو سرکاری سطح پر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہیں۔