اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے فواد چودھری کو پیش کرنے کی درخواست دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی فواد چودھری کو غیر قانونی قید و حراست سے بازیاب کرایا جائے، دن ساڑھے بارہ بجے کچھ لوگ سول اور کچھ پولیس اہلکار آئے تھے، فواد چودھری کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں پھر بھی غیر قانونی اٹھا کر لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری گرفتار، اہلیہ نے تصدیق کر دی
درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت فواد چودھری کو بازیاب کرا کے رہائی کے احکامات دے۔