پولیس نے فواد چودھری کو کہاں رکھا ہوا ہے؟ کچھ پتہ نہیں: بھائی فیصل چودھری

پولیس نے فواد چودھری کو کہاں رکھا ہوا ہے؟ کچھ پتہ نہیں: بھائی فیصل چودھری

ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ میں تھانہ آبپارہ اور کوہسار گیا لیکن فواد چودھری وہاں موجود نہیں، فواد چودھری اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، فواد چودھری کے خلاف اگر کوئی مقدمہ ہے تو اس کی تفصیل دی جائے تا کہ ان کا دفاع کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کے خلاف کیس ہے تو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، فواد چودھری سپریم کورٹ کے وکیل ہیں، ان کے ساتھ جو بھی سلوک کرنا ہے قانون کے مطابق کیا جائے۔

فیصل چودھری نے مزید کہا کہ فواد چودھری سے خاندان اور وکلا کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔