اسلام آباد: (دنیا نیوز) سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے 8 وکلا کی جیل انٹری کی لسٹ خصوصی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے ایڈووکیٹ خالد یوسف کے ذریعے وکلا کی لسٹ جمع کرائی۔
جمع کرائی گئی وکلا کی لسٹ میں سلمان صفدر، عمیر خان نیازی، سکندر ذوالقرنین سلیم، خالد یوسف، احمد مسار، سہیل خان، نیاز اللہ نیازی اور عثمان ریاض گل شامل ہیں۔
اس موقع پر استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اڈیالہ جیل حکام کو ہدایت دے کہ وکلا کی جیل انٹری میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔