بلاول بھٹو 16 نومبر کو خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے: امجد خان آفریدی

Published On 11 November,2023 04:26 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے کہا کہ 16 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، چیئرمین پی پی دیر سمیت چترال میں جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔

امجد خان آفریدی نے کہا کہ پانچ سال پی ٹی آئی نے ہماری کردار کشی کی، پی ٹی آئی نے صوبے کو تباہ کر دیا، جنوبی اضلاع میں سکیورٹی کے باعث کنونشنز ملتوی کئے۔