لاہور: (دنیا نیوز) سہولیات کے فقدان اور مالی بد حالی کا شکار پی آئی اے کے مزید دو فضائی میزبان بیرون ملک سلپ ہو گئے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی مالی بدحالی اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے درجنوں فضائی میزبان بیرون ممالک پروازوں سے سلپ ہو چکے ہیں، سلپ ہونے والے فضائی میزبانوں میں خواتین ایئر ہوسٹس اور مرد کیبن کریو شامل ہیں۔
پی آئی اے کے مالی حالات سے تنگ مزید دو فضائی میزبان بیرون ملک سلپ ہو گئے ہیں، کینیڈا سلپ ہونے والے فضائی میزبان فدا حسین شاہ، خالد آفریدی اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے، کینیڈا سے واپسی پر دونوں فضائی میزبان اپنی پرواز پر نہیں پہنچے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کے حوالے سے کینیڈا کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر دونوں فضائی میزبانوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔