اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 2018ء سے زیر التواء تھی۔
درخواست گزار شہری عدنان اقبال کی جانب سے کوئی بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 2018ء کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔