اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پروسیجر رولز 2025 کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری

Published On 05 January,2026 12:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اور ججز کے منظور کردہ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 202 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت نئے رولز کی منظوری دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 18 فروری 2025 کو پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز گزٹ آف پاکستان میں شائع کئے گئے، یہ رولز 4 فروری 2025 سے لاگو ہوں گے۔

دریں اثناء اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسٹیبلشمنٹ رولز 2025 کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، تقرری اور ملازمت کے قواعد و ضوابط کے رولز کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن 10 اپریل کو جاری ہوا تھا۔

رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اور ججز کے منظور کردہ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، آئین کے آرٹیکل 208 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت نئے رولز کی منظوری دی گئی۔