عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس 21 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس 21 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں، دیگر فریقین بھی اپنا جواب جمع کرائیں، عدالت نے آئندہ کے لئے کیس 21 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔