ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ملتوی کی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے خلاف سفارتی سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کی۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔

بعد ازاں خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔

ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سماعت ملتوی کی گئی ہے، سرکاری پراسکیوشن کی جانب سے گواہ بھی پیش نہیں کیا گیا۔