نگران وزیر دفاع کا ایل او سی کا دورہ، شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات

نگران وزیر دفاع کا ایل او سی کا دورہ، شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات

نگران وزیر دفاع نے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے ساتھ باغ اور پانڈو سیکٹرز کا بھی دورہ کیا۔

اس دوران نگران وزیر دفاع کو ایل او سی پر موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) علی انور حیدر نے جموں و کشمیر کے شہداء کی یادگار پر پھول رکھے۔

نگران وزیر دفاع نے بھارتی فوج کی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہداء کے اہل خانہ اور متاثرین سے ملاقات بھی کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔