اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں سمیت اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔
سپریم کورٹ میں 20 نومبر کو افغان مہاجرین کی بے دخلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہو گی، جسٹس یحییٰ آفریدی چیمبر اپیل پر سماعت کریں گے، 22 نومبر کو سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی متفرق درخواستوں پر سماعت ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں ضمانت، اخراج مقدمہ اور فرد جرم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا، بینچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہوں گی۔