ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں نوازشریف کی پیشی ، قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری

ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں نوازشریف کی پیشی ، قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری

سرکلر کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نواز شریف کی پیشی کے موقع پر مناسب سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں، کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری سکیورٹی پاسز سے مشروط ہوگا۔

سرکلر کے مطابق درخواست گزار کی قانونی ٹیم کے 15 وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے 5، 5 سرکاری وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30 صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین ان انٹری پاسز سے مستثنیٰ ہوں گے۔