جسٹس مظاہر کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ملتوی

Published On 20 November,2023 09:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کی کارروائی نہ ہوسکی، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منگل تک ملتوی کر دیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے کونسل کے تین ممبران پر اعتراضات پر غور کیا گیا، جسٹس مظاہر نقوی بھی جوڈیشل کونسل اجلاس میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کی نمائندگی وکیل خواجہ حارث نے کی، جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس نعیم افغان پر اعتراض اٹھایا تھا۔

جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر کارروائی نہ ہونے پر ‏سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منگل تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا، اجلاس میں متفقہ طور پر جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طور پر خارج کر دی گئی۔