سرگودھا : گھر کی چھت گرنے سے دوبچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 22 November,2023 11:03 am

سرگودھا: (دنیانیوز) سیدوانہ میں گھر کی چھت گر نے سے والدین اور دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

افسوس ناک واقعہ گھر کی بوسیدہ چھت پر اینٹوں کے اوور لوڈ کے باعث پیش آیا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں مینا فاطمہ ، حرم فاطمہ، 35 سالہ باب محمد سلیم اور معراج فاطمہ شامل ہیں۔

واقعے میں ایک زخمی اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اور نیازی میڈیکل منتقل کر دیا گیا۔