محسن نقوی کا میو ہسپتال کا دورہ، زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک میں کاموں کا جائزہ

محسن نقوی کا میو ہسپتال کا دورہ، زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک میں کاموں کا جائزہ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے زیر تعمیر ایمرجنسی کے تمام بلاکس اور فلورز کا مشاہدہ کیا، محسن نقوی نے سی ٹی سکین ایریا کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹیریل کا بھی جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی میں کلاس رومز، ہال، تھیٹر، راہداریوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم ، سیکرٹری صحت علی جان، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔