لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے معاملہ پر ایس ایس پی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
جسٹس سلطان تنویر نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا، عدالت نے 18 دسمبر کو ایس ایس پی اسلام آباد کو بذات خود یا پھر بذریعہ وکیل پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔